۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
چابہار

حوزہ/ ایک ہندوستانی جریدے نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے بجٹ میں اضافے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی جریدے پرنٹ نے اتوار کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے دوہزار بیس کے بجٹ میں ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے چودہ ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
اس جریدے کی رپورٹ کے مطابق چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے ہندوستان کے بجٹ میں اضافہ ایسے عالم میں ہوا ہے کہ حکومت ہندوستان، گذشتہ برس ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بنا پر چابہار پروجیکٹ کے لئے فنڈ فراہم نہیں کر سکی تھی۔
چابہار بندرگاہ کے بجٹ میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے ہندوستان کے لئے اس بندرگاہ کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔
پاکستان اور چین جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے اختلافات جاری رہنے کے باوجود نئی دہلی، مغربی اور وسطی ایشیا کے ممالک تک پہنچنے کے لئے ایک نیا راستہ پیدا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور افغانستان کے ساتھ اپنے مفادات کو بڑھانا چاہتی ہے جو خشکی میں گھرا ہوا ہے۔
اس بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح دسمبر دوہزار سترہ میں ہوا تھا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ہندوستان نیز علاقے کے دیگر ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .